2 دسمبر، 2008، 2:01 PM

شاہ محمود قریشی

پاکستان نے ہندوستان کو ممبئی حملوں کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

پاکستان نے ہندوستان کو ممبئی حملوں کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستان کو ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لئے مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کی پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے ہندوستان کو ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لئے مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کی پیشکش کی ہے۔ قریشی نے کہا کہ ممبئی حملوں پر انہوں نے ہندوستان کو اپنے مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پہلے بھی کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کے لئے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ  میں نے ہندوستان کو مشترکہ کمیشن کی پیشکش کی ہے کہ ہم ملکر اس بات کی تہہ تک پہنچنے کے لئے تیار ہیں۔ اور ایسی ٹیم کی تشکیل کے لئے تیار ہیں جو آپ کی اس تفتیش میں مدد کرے۔ ادھر ہندوستان کی جانب سے مطلوب افراد کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی گئی ہے جنکے بارے میں بہندوستانی حکومت کا دعوٰی ہے کہ یہ لوگ ہندوستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں اور پاکستان میں مقیم ہیں۔

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فہرست سوموار کے روز نئ دہلی میں ہندوستانی  وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر شاہد ملک کے حوالے کی۔ یہ فہرست آج پاکستانی دفتر خارجہ میں وصول کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے کل دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک کو ممبئی حملوں میں ملوث20 دہشت گردوں کی فہرست پیش کی ہے، جس میں مولانا مسعود اظہر ، داؤد ابراہیم اور حافظ سعید بھی شامل ہیں۔

 

News ID 793859

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha